ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

،ویلنٹائن ڈے کے روز کار سے نوجوان جوڑے کی لاشیں پراسرار حالت میں برآمد

datetime 17  فروری‬‮  2026 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ویلنٹائن ڈے کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر کی مصروف ترین شاہراہ کے کنارے کھڑی ایک کار میں سے نوجوان جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ڈرائیونگ سیٹ پر لڑکا سیٹ بیلٹ لگائے تھا جبکہ ساتھ والی سیٹ پر لڑکی کی لاش تھی اور دونوں کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔پولیس نے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوں کی موت گولیاں لگنے سے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔پولیس کے بقول ابتدائی شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر پہلے اپنی گرل فرینڈ کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقامی افراد نے کار میں سے فائرنگ کی آوازیں سن کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر علاقے کو سیل کیا گیا اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے۔ کار سے پستول اور گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے۔پولیس کے بقول لڑکی کی شناخت 26سالہ ریکھا اور لڑکے کی 32سالہ سمتھ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی گمشدگی کی رپورٹ اہل خانہ نے گزشتہ روز ہی درج کرائی تھی۔علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ دونوں کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے اور دونوں کے خاندان بھی اس رشتے سے آگاہ تھے۔

پولیس نے بتایا کہ سمتھ نے واٹس ایپ پر ایک پیغام میں کہا کہ ریکھا نے پہلے شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن اب کسی اور سے شادی کرنا چاہتی ہے۔سمتھ نے واٹس ایپ پیغام میں کہا کہ ریکھا کو کسی اور کی بھی نہیں ہونے دوں گا، اسے بھی ماردوں گا اور اپنی زندگی بھی ختم کردوں گاتاہم سمتھ کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ واقعہ خودکشی نہیں بلکہ قتل بھی ہو سکتا ہے۔اہل خانہ کے مطابق لڑکی کے خاندان کی جانب سے ذات پات کے معاملے پر طعنے دئیے جاتے تھے اور بیرون ملک نمبروں سے دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئی تھیں۔اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ گاڑی سالارپور گاؤں کے قریب محض چند سو میٹر کے فاصلے پر ملی جو مشکوک ہے،دونوں کو ذات پات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے کہاکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اہل خانہ کے الزامات سمیت تمام نکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…