بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

خاتون افسر کو قیدی کیساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر قید کی سزا

datetime 17  فروری‬‮  2026 |

لندن(این این آئی)برطانیہ میں ایک خاتون افسر کو قاتل قیدی کے ساتھ افیئر رکھنے کے الزام میں قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت میں سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروبیشن افسر جیل کے اندر قیدی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ہیں۔عدالتی دستاویزات کے مطابق پروبیشن افسر نے سزا یافتہ قاتل قید کے ساتھ اس وقت جنسی تعلق قائم کیا جب وہ جنوبی لندن کی جیل میں تعینات تھیں۔دونوں کی ملاقات اسی جیل میں ہوئی، تاہم ان کے تعلقات اس وقت شروع ہوئے جب بیتھنی ڈینٹ رینالڈز کی تعیناتی دوسری جیل میں ہوئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ قیدی کیرن رابنسن نے سب سے سوشل میڈیا پر بھی رابطہ کیا جس کے بعد خاتون افسر بیتھنی ڈینٹ رینالڈز متعدد بار جیل میں ملاقات کے لیے گئی تھیں۔ان خفیہ ملاقاتوں کی ویڈیو بن گئی جسے پولیس نے بطور شواہد عدالت میں پیش کیا۔پراسیکیوشن نے بتایا کہ خاتون افسر نے نہ صرف قیدی کے ساتھ جنسی نوعیت کے پیغامات کا تبادلہ کیا بلکہ پروبیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹر سسٹم سے رابنسن کے قتل کیس سے متعلق خفیہ ریکارڈز بھی غیر قانونی طور پر حاصل کیے اور تفصیلات قیدی کو بتائیں۔خاتون افسر نے قیدی رابنسن کو یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ جرم میں شریک ملزمان نے سارا الزام اسی پر ڈال دیا اور مقدمہ سراسر ناانصافی پر مبنی ہے۔عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ 12 جون 2024 کو کیرن رابنسن کے سیل کی تلاشی کے دوران بیتھنی ڈینٹ رینالڈز کا خط اور ایک ڈائری برآمد ہوئی جس میں اس کا پتہ، موبائل نمبر اور سوشل میڈیا اکانٹس کی تفصیل موجود تھی۔بعد ازاں خاتون افسر کے موبائل فون سے واٹس ایپ پر موجود متعدد جنسی نوعیت کے پیغامات اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

سماعت کے بعد عدالت نے بیتھنی ڈینٹ رینالڈز کو سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال کے جرم میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی۔دفاع کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ملزمہ کا ماضی بے داغ تھا اور ان کے تعلقات سے جیل کے نظام پر کوئی سنگین اثر نہیں پڑا، تاہم عدالت نے اسے عوامی اعتماد کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔واضح رہے کہ کیرن رابنسن اور اس کے ایک کزن کو 18 سالہ نوجوان کے قتل کے جرم میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…