منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

400 خاندانوں کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت

datetime 17  فروری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)شہر قائد کے سیاسی گڑھ لانڈھی جسے ماضی میں نو گو ایریا اور متحدہ قومی موومنٹ حقیقی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا

وہاں مسلم لیگ (ن)کے شمولیتی جلسے میں 400 خاندانوں نے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ شمولیتی جلسہ لانڈھی چراغ ہوٹل پر منعقد ہوا جس سے مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر بشیر میمن نے خطاب کیا۔ صوبائی صدر ودیگر کا جلسہ گاہ پہنچنے پر انکا شاندار استقبال کیا گیا اور پنڈال میاں نواز شریف اور مسلم لیگ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بشیر میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ 400 افراد نہیں بلکہ 400 خاندان ہیں جنہوں نے ہتھیاروں کی سیاست کو خیرباد کہہ کر ترقی اور خدمت کی قومی سیاست کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہی مستقبل کے میئر، ایم این اے اور وزیر نکلیں گے اور لانڈھی کے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ(ن)کا پلیٹ فارم انہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں تک لے جائے گا۔

اس موقع پر فیروز خان کی آرگنائزر علی شاہ ، اسلم ، ریحان، اویس عاکف میمن، نظام اور راجہ ریاض کو مبارکباد پیش کی ۔ مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر، حاجی مظفر علی شجرہ، اسد عثمانی، ملک شیراحمد اعوان، حسنین عباسی، نوید بشیر منا، زمرد چوہان ، شاہین ، ممتاز سندھو، احمد اعوان، عبید راجہ خیل، کاشف، اسلام زادہ اور بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بشیر میمن نے مزید کہا کہ لانڈھی کے لوگ باصلاحیت اور تعلیم یافتہ ہیں اور آنے والا وقت کراچی میں لانڈھی کے نوجوانوں کی قیادت کا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لانڈھی جلد پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مضبوط گڑھ بننے جا رہا ہے اور یہاں کے عوام کو بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنے کا پورا حق حاصل ہے۔بشیر میمن نے کہا کہ علاقے کے بنیادی مسائل، جن میں بہتر سڑکیں، صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی مثر سہولیات شامل ہیں،

فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی قائد نواز شریف کی قیادت میں حکومت قائم ہوئی، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف بھی اسی وژن کے مطابق ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر میزبان اور مسلم لیگ (ن)ضلع ملیر کے صدر فیروز خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماں اور کارکنان کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت اور ترقیاتی سیاست کی علامت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نئی شمولیتوں سے کراچی خصوصا لانڈھی میں پارٹی مزید منظم اور فعال ہوگی۔جلسہ پرجوش نعروں اور یادگار لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جہاں شرکا نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…