ہفتہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بالی ووڈ سپر اسٹار کے والد انتقال کرگئے

datetime 18  فروری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا طویل بیماری کے بعد دہلی میں انتقال کر گئے،

ان کے انتقال کی خبر نے فلمی دنیا اور مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کے ہمراہ فوری طور پر دہلی پہنچے، جہاں سنیل ملہوترا کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب بھی اس موقع پر موجود تھے۔سدھارتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک ایسے انسان تھے جن میں نایاب دیانتداری، ایمان داری اور اعلی اخلاق تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور سخت حالات میں بھی مثبت سوچ اور دیرپا کردار کا مظاہرہ کیا۔سدھارتھ نے مزید لکھا کہ پاپا، آپ کی دیانتداری میری میراث ہے۔ آپ کی قوت آج بھی مجھے ہر روز رہنمائی دیتی ہے۔ آپ کی مثبت سوچ اب بھی ہمارے خاندان کو مضبوط رکھتی ہے۔ آپ نے ہمیں سکون سے چھوڑ کر جِن اقدامات کا راستہ دکھایا، وہ کبھی بھلائے نہیں جا سکتے۔

میں جو کچھ بھی ہوں، وہ آپ کی وجہ سے ہوں، اور میں آپ کا نام، آپ کی قدریں اور آپ کی روشنی ہمیشہ آگے بڑھائوں گا۔سدھارتھ نے اپنے والد کو اپنا پہلا ہیرو اور رہنما بھی قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں اور دیگر سلیبریٹیز نے بھی گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…