بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری

datetime 29  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں گرد آلود طوفان کے امکان کے پیشِ نظر نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے شہریوں، بالخصوص ڈرائیورز کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کر دی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو حدِ نظر کو شدید متاثر کر سکتی ہیں، اس صورتحال میں سڑکوں پر سفر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔این سی ایم کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گرد و غبار کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے پرہیز کریں اور گھروں و عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

محکمے نے یہ بھی تاکید کی ہے کہ موسمی حالات سے متعلق تازہ اور مستند معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں۔علاوہ ازیں سمندر کے قریب جانے والوں کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث سمندری حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے، خصوصاً بحیرۂ عمان میں شدید طغیانی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سات فٹ تک بلند لہروں کے امکان کے باعث ’ییلو الرٹ‘ نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…