بیجنگ(این این آئی)چین کے ایک گاؤں میں شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق سخت جرمانے عائد کیے جانے لگے۔ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے شہر لنکانگ کے ایک گاؤں کی انتظامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر صوبائی شادی، غیر ازدواجی تعلقات اور غیر شادی شدہ حمل پر بھاری جرمانے مقرر کر دئیے ہیں۔
نوٹس کے مطابق اگر کوئی شخص صوبے سے باہر شادی کرتا ہے تو اس پر 1500یوان (تقریباً 60ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ غیر شادی شدہ حمل کی صورت میں 3000یوان (تقریباً ایک لاکھ 20ہزار روپے)جرمانہ ہوگا۔اسی طرح غیر ازدواجی تعلقات کے تحت ساتھ رہنے والے جوڑوں سے ہر سال 500یوان وصول کیے جائیں گے۔ یہ بھی کہاگیاکہ اگر شادی کے دس ماہ کے اندر بچے کی پیدائش ہو تو اس پر بھی 3000یوان جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔اس اگر شادی کے بعد 10ماہ سے پہلے بچہ پیدا ہو جائے تو بھی 3000یوان جرمانہ ہوگایڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور صارفین اسے غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دے رہے ہیں۔















































