منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

datetime 2  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں بائیکس سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میںسیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں بائیکس سمیت گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے 7 روز میں مائیکرو سیکیورٹی کاپلان طلب کر لیا ۔اجلاس میں پنجاب سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ بنانے کی منظوری دی گئی۔سائبر کرائم کا شکار خواتین اوربچیوں کیلئے خصوصی سیل قائم ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹ سے آمدورفت پر پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

اس موقع پرصوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹ لگانے اور ڈرون سرویلنس کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سیکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ڈرون ڈیفنس خریدنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور ڈرون پر پابندی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا اورہجوم سے نمٹنے کے لئے قائم آر ایم پی کی ٹریننگ اور جدید ترین سیکیورٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یوم حضرت علی پرعلماء کرام سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی ایس او پی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت پنجاب میں صورتحال کو بروقت سنبھالنے پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور لاہور پولیس کو شاباش دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امن و امان کی بحالی کے لئے متحرک علماء کرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو یکسو اور متحرک ہونا پڑے گا۔چیک پوسٹ سے خود کش حملہ آور کاپنجاب میں داخل ہونا تشویشناک ہے۔آرام سے نہیں بیٹھ سکتے سب کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جنگ(وار فیئر) کے طور طریقے بدل چکے ہیں، ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا۔ علماء کرام امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون جاری رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…