اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

روس کی تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دیمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ

اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی پالیسی سے پیچھے نہ ہٹے تو اس کے نتائج تیسری عالمی جنگ کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں میدویدیف کا کہنا تھا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم ان کارروائیوں نے ایرانی عوام کو مزید متحد کر دیا ہے۔ ان کے بقول اس صورتحال کے بعد تہران ممکنہ طور پر جوہری صلاحیت کے حصول کی کوششیں مزید تیز کر دے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ کشیدگی نے امریکا اور اسرائیل کے اپنے شہریوں کو زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنازع دراصل عالمی برتری برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے جس میں امریکا اور اس کے اتحادی سرگرم ہیں۔روسی رہنما نے مزید کہا کہ اگر ایران میں نظام کی تبدیلی کی کوشش جاری رکھی گئی تو کسی بھی معمولی واقعے سے بڑے عالمی تصادم کا آغاز ہو سکتا ہے۔

میدویدیف نے یورپی قیادت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بخوبی جانتا ہے کہ روس کے ساتھ جوہری تصادم کی قیمت کیا ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگر ایٹمی جنگ چھڑ گئی تو ماضی کے ایٹمی حملے بھی معمولی واقعات محسوس ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…