اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹیکنو نے قسط بازار کے ساتھ باقاعدہ شراکت کا اعلان کر دیا ہے، جو کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 5 میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ 26 سے 28 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا، جہاں آنے والے افراد ٹیکنو کے جدید اسمارٹ فونز کو قریب سے دیکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں آسان اقساط پر خریدنے کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ٹیکنو کی SPARK 40 سیریز نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور یہ سیریز قسط بازار کے ذریعے 3، 6، 9 اور 12 ماہ کی سہل اقساط پر دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ CAMON 40 سیریز کے اسمارٹ فونز بھی ماہانہ آسان ادائیگی کے آپشن کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین اپنی پسند کا فون بغیر مالی دباؤ کے حاصل کر سکیں۔عوام کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 5 میں منعقد قسط بازار 2025 کا دورہ کریں اور ٹیکنو کے جدید اسمارٹ فونز کو آسان اقساط پر خریدنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔















































