ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

جس کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان، پہاڑی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں ،استور، سکردو، ہنزہ اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ،بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ،اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے ،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے چترال، سوات، دیر، پشاور اور دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ حکام کے مطابق 18 سے 21 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ،برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ، این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں تک پیشگی آگاہی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے ،مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور راہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…