جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اردو میں ہنگامی الرٹ ہدایات جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

دبئی/ ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایران سے آنے والے میزائل اور ڈرون خطرات کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کیا

تاہم بعد ازاں رہائشیوں اور زائرین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ صورتحال محفوظ ہے۔وزارتِ دفاع نے کہا کہ یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے ممکنہ خطرات کو انگیج اور انٹرسیپٹ کیاجس کے بعد ملک بھر میں موبائل الرٹس اور حفاظتی ہدایات جاری کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ میں حکام نے کہا کہ پاکستانی اور اردو بولنے اور سمجھنے والی عوام کے خصوصی طور پر اردو میں نئے حفاظتی ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے مطابق محفوظ مقامات پر رہیں، صرف تصدیق شدہ سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، اور مزید ہدایات تک احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔گلف نیوز نے لکھا کہ صبح چھ بجکر 28منٹ پر فضائی دفاعی نظام incoming missile اور drone threatsکے جواب میں فعال ہوا، جبکہ اس سے پہلے دبئی میں دو بجکر چار منٹ پر بلند آوازوں کو کامیاب فضائی دفاعی interceptions قرار دیا گیا تھا۔پیغام میں واضح کیا گیا کہ رہائشی ویڈیوز بنانے یا غیر مصدقہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں، گاڑی چلاتے وقت سڑک پر نہ رکیں، اور باضابطہ all clear تک محفوظ مقام پر رہیں، اسی رہنمائی میں 999 پر صرف حقیقی ایمرجنسی میں رابطے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ہیلپ لائنز اہم کیسز کیلئے دستیاب رہیں۔

یہ پیشرفت ایک حساس علاقائی ماحول میں سامنے آئی، لیکن سرکاری پیغام کا مرکزی نکتہ یہی رہا کہ یو اے ای کے دفاعی اور حفاظتی نظام متحرک ہیں اور عوامی سلامتی کو ترجیح دی جا رہی ہے، اس خبر کی نوعیت بحران کے دوران فوری عوامی رہنمائی سے متعلق ہے، مگر سرکاری اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں صورتحال کو کنٹرول میں اور رہائشیوں کیلئے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…