ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے نئے سال کے آغاز پر بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خوشگوار موسم کی نوید سنا دی ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی بارش متوقع ہے، جبکہ بلند و بالائی علاقوں میں برف باری ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2025 کے آخری دن بھی بارشوں کے ساتھ رخصت ہوں گے اور سال 2026 کا آغاز بھی گیلی فضا کے ساتھ ہوگا۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 29 دسمبر کی رات سے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔پیش گوئی کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ 2 جنوری 2026 تک جاری رہ سکتا ہے۔ 29 سے 31 دسمبر کے دوران بلوچستان کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، جبکہ 30 دسمبر سے یکم جنوری کے درمیان خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور برف باری متوقع ہے۔اسی طرح 30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں کے ساتھ برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور مری سمیت گلیات کے علاقوں میں بھی 30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ موجود ہے، تاہم پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…