جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔

اس دعوے کے بعد اسرائیلی حکام نے تصدیق کی کہ حملہ ضرور ہوا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران اسرائیل کی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے بھی اس دعوے کا حوالہ دیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے ان حملوں میں خیبر نامی میزائل استعمال کیے۔

ایرانی اعلامیے میں کہا گیا کہ کارروائی صہیونی حکومت کے وزیراعظم کے دفتر کو ہدف بنا کر کی گئی، تاہم نیتن یاہو کی موجودہ صورتحال یا ان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔دوسری جانب ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی تنصیبات پر بھی میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق بحرین، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت میں واقع چھ امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…