لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سوال کیا ہے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر وہ کس حیثیت سے استعمال کررہے ہیں۔پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ’ہیلی کاپٹر عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،
عمران خان کو چاہیے کہ وہ عوام کو آگاہ کریں کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کرتے ہیں؟’۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا ہیلی کاپٹر خریدا ہے تاہم وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعمال کے لیے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’اس ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیا جائے گا‘۔