بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کے بعد اب اس کے نئے نام اور لوگو سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی۔قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل گزشتہ روز کامیابی سے طے پایا۔ عارف حبیب کنسورشیم نے اس کی سب سے زیادہ 135 ارب روپے کی بولی دے کر خرید لیا۔پی آئی اے کی نجکاری کے بعد اب اس کا نیا نام کیا ہوگا اور لوگو کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آ چکی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے بعد بھی حکومت پہلے ہی اس کی قومی شناخت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔اس لیے نجکاری ہونے کے باوجود یہ قومی ایئر لائن ہی کہلائے گی اور اس کا نام بدستور پی آئی اے ہی رہے گا، جب کہ اس کا معروف لوگو بھی تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خریداری کے بعد نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کی اجازت ہو گی۔ تاہم قومی فضائی کمپنی کا قومی تشخص، برانڈ اور شناخت سے متعلق معاملات برقرار رہیں گے اور اس کی تاریخی اور علامتی حیثیت کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…