بیرون ملک غیر قانونی طورپر مقیم 3 پاکستانی ملک بدر
راولپنڈی (این این آئی)بیرون ملک میں غیر قانونی طور مقیم تین پاکستانی ملک بدر کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں مسافر قطر سے نجی پرواز QR632 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے،روضی خان، اقبال حسین، فواد مشتاق کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا۔