کہاں ہے انتظامیہ، کہاں ہے ٹائیگر فورس؟ایک ہی دن میں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں بڑا خود ساختہ اضافہ

26  اکتوبر‬‮  2020

راولپنڈی (آن لائن) صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا جس کے باعث ایک ہی دن میں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں30فیصد خودساختہ اضافہ کردیا گیا تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی میں ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی دوسری طرف انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث دوکانداروں نے بغیر ریٹ لسٹوں کے

خودساختہ مہنگائی کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گھروں میں آرام فرمانے لگے جس کے باعث سبزیوں پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی جبکہ مبینہ ملی بھگت کے باعث راولپنڈی کی عام مارکیٹوں سمیت ہفتہ وار بازاروں میں ریٹ لسٹ غائب کر کے سبزیاں وپھل من مانے ریٹ پر فروخت کئے جارہے ہیں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرکے غریبوں شہریوںکے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے جبکہ موجود حکومت کی نااہلی سے سبزیاں و پھل 200فیصد مہنگے کردیئے گئے ہیں جس کے باعث غریب شہریوں کا جینامحال بن کر رہ گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹیاںسبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہیں جس کے باعث راولپنڈی میں قائم ہفتہ وار بازاروں اور عام مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ ہفتہ وار بازاروں اور عام مارکیٹ میںسبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں رہا ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بازاروںمیں مہنگائی کے طوفان نے غریبوں سے سبزیاں و پھل کھانے کاحق بھی چھین لیا صوبائی حکومت کی جانب سے غریبوں کے لیے لگائے جانے والے سستے ہفتہ وار بازار انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث مہنگے ترین بازار بن گئے ہیں جس کے باعث غریبوں کی پہنچ سے سبزیاں وپھل دور ہو گئے ہیں

اس ضمن میں سبزی اور فروٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تمام اشیاء پر ٹیکس لگ گیا جس کی وجہ سے ہم مجبوری کے باعث سبزیاں و پھل مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں اس وقت راولپنڈی کی مارکیٹوں اور ہفتہ وار بازاوںمیںسرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو 68روپے فی کلو پیاز 70روپے کلوٹماٹر130 لہسن210روپے ادرک 470روپے شملہ مرچ

190روپے کھیرا 64روپے کڈو44روپے گوبھی64روپے بھنڈی50 روپے شلجم 68روپے مولی 40روپے ٹینڈہ 110روپے کلو ہے جبکہ ریٹ لسٹ غائب کر کے من مانے ریٹوں پر فروخت کئے جارہے ہیں اس ضمن میں انسداد ذخیرہ اندوزی و گراں فروشی مانیٹرنگ سیل کے ضلعی انچارج صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش

کی مصنوعی قلت اور ان کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمہ جہت اقدامات زیر عمل لائے جا رہے ہیں ۔ ایسے بعض عناصر کی سرپرستی حکومت مخالف سیاسی جماعتیں بھی کر رہی ہیںجن سے شہ پا کر ناجائز منافع و حرام خوری کو فروغ دیا جا رہا ہے حکومت جس کی ہر گز اجازت نہیں دے گی اور ایسے سماج دشمن عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹا جائیگا جبکہ

عوام الناس کو اشیائے خوردو نوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے سہولت بازاروں کا دائرہ بڑھایا جائیگا ۔ عید میلادالنبی ﷺ مناتے ہوئے ہم سب کو ہر قسم کی سیاسی و گروہی تقسیم سے بالاتر ہو کر بعثت نبوی ﷺ

کے مقصد اوراس کے تقاضوں کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کا عہد کرنا چائییے ۔ یہ دن شکر گزاری ، گناہوں سے توبہ اور آئیندہ کی زندگی کو اسوہ نبی کریم ﷺ کے مطابق گزارنے کے عہد کا دن ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…