اورنج ٹرین ،ان پراجیکٹس میں کرپشن اور لوٹ مار کی پاداش میں چھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں، ن لیگ کو دو ٹوک جواب

26  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے اورنج لائن ٹرین سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ ان پراجیکٹس میں کرپشن اور لوٹ مار کی پاداش میں چھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں

نے کہاکہ میٹروز اور اورنج لائن میں کک بیکس کے زریعے اربوں ہڑپے گئے، مہنگے پراجیکٹس میں سبسڈی کی مد میں خزانے کو اربوں کا چونا لگایا گیا، ۔ انہوںنے کہاکہ کک بیکس کے لالچ میں بنا سوچ بچار کیے تاریخی عمارتیں سمیت قومی ورثے کو داؤ پر لگایا گیا، اسلام آباد صحت اور تعلیم کے فنڈز اورنج لائن میں استعمال کیے گئے، اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی عوام کے سر منڈوائے گئے، کیونکہ کمیشن کھانا تھا۔انہوںنے کہاکہ آپکے اورنج پراجیکٹ کی وجہ سے پنجاب حکومت 12 سال تک سالانہ 40 اعشاریہ 62 ملین امریکی ڈالر ادا کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ اتنی خطیر رقم صرف ایک منصوبے پر خرچ کر کے عوامی فلاح وبہبود کو نظر انداز کیا گیا،انکا وطیرہ رہا کہ دو دھاری تلوار کی مانند پہلے مہنگے ترین پراجیکٹس اور پھر سبسڈی کی مد میں لوٹتے رہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ بے شرمی کی انتہا کہ انہی پراجیکٹس میں کرپشن کرنے والے کو شکریہ کہا جا رہا ہے، کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے کا نعرہ مقبول کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کو باشعور کر چکے اب پائی پائی کے حساب کا شور ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…