بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

3کم عمر بہنوں کی خودکشی، دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

غازی آباد(این این آئی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں گزشتہ ہفتے بظاہر والدین کی جانب سے آن لائن گیم کھیلنے پر پابندی لگانے پر

3 کم عمر بہنوں نے عمارت کی 9 ویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی تھی لیکن اب تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران خودکشی کرنے والی لڑکیوں کے والد چیتن کمار نے اپنا بیان بار بار بدلا۔چیتن کمار نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس نے دوسری شادی اس لیے کی کیونکہ اس کی پہلی بیوی ماں نہیں بن سکتی تھی لیکن اس کے اس بیان اور اس کے بچوں کی عمروں میں تضاد تھا۔پولیس کے مطابق چیتن کمار نے اپنے بیانات کو کئی بار اس لیے بدلا کیونکہ وہ اپنی تیسری شادی کو چھپانا چاہتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ چیتن کمار اپنی 3 بیویوں اور 5 بچوں کے ساتھ غازی آباد کے 3 کمروں کے فلیٹ میں رہتا ہے، پہلی بیوی سے اس کی ایک بیٹی اور ایک ذہنی طور پر معذور بیٹا ہے۔پولیس کے مطابق چیتن کمار نے پہلی شادی 2010 میں کی اور پھر مزید بچوں کی خواہش پوری کرنے کے لیے پہلی بیوی کی بہن سے 2013 میں دوسری شادی کر لی جس سے اس کی 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں اور تیسری شادی اس نے 2023 میں کی۔پولیس نے بتایا کہ چیتن کمار نے دوسری شادی کی جو وجہ بتائی وہ اس کی بڑی بیٹی کی عمر سے تضاد رکھتی ہے۔

پولیس کے مطابق چیتن کمار کی تینوں بیٹیوں نے عمارت کی 9 ویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی ہے اور تفتیش کے دوران ایک اور عجیب انکشاف یہ ہوا ہے کہ فلیٹ میں 3 کمرے ہونے کے باوجود بھی سب ایک ہی کمرے میں سوتے تھے۔پولیس نے بتایا ہے کہ چیتن کمار بیٹیوں کی خودکشی کے بارے میں اپنے موقف پر قائم رہا کہ بیٹیاں کورین گیمز کھیلنے کی عادی ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیٹیوں سے موبائل چھین لیے تھے۔پولیس کے مطابق چیتن کمار جو کہ ایک اسٹاک بروکر ہے، اس وقت 2 کروڑ روپے کے قرضے میں ڈوبا ہوا ہے، مالی مسائل کی وجہ سے ناصرف اس نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے اپنی بیٹیوں کے موبائل فون فروخت کر دیے بلکہ کورونا کی وبا کے بعد سے اپنی بیٹیوں کو اسکول بھی نہیں بھیجا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیتن کمار کے بار بار بیانات تبدیل کرنے کی وجہ سے پولیس اس کی بیٹیوں کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…