منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کو دھچکا ، اہم رہنماء پیپلز پارٹی میں شامل

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں جی بی کے سابق وزیر مشتاق حسین، ان کے بھائی ڈاکٹر عاشق، عمران ندیم، ریٹائرڈ ایس پی عبدالحمید، راجہ ناصر، ساجد دانش ودیگر شامل ہیں۔اس موقع پرسیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت غیر مشروط ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ چیف منسٹر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہئے جس کو عوام منتخب کرے اسی کو اقتدار ملنا چاہئے، 2020ء کے الیکشن میں مرکزی حکومت پی ٹی آئی کی تھی جس نے براہ راست دھاندلی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جب اقتدار سنبھالا تو جی بی کیلئے انقلابی کام کئے، اس وجہ سے گلگت کے لوگ آج بھی پیپلز پارٹی سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…