خالق نگر(این این آئی)بھٹہ خشت ما لکان کی ہٹ دھرمی کے باعث اینٹوں و ٹائلوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں ، اینٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ، متعلقہ ذمہ داران کی عدم دلچسپی، شہری سراپا احتجاج ،تفصیلات کے مطابق کاہنہ وگردونواح میں متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کے باعث بھٹہ خشت مالکان آئے
روز اینٹوں کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے شہریوں کے مسائل میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ،کاہنہ وگردونواح میں موجود بھٹہ مالکان کو فی ہزار اینٹ کے سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری تعمیر و مرمت کا کام جاری رکھ سکیں اور مزدوروں کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں۔