ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیگ ہوگیا

datetime 31  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے مبینہ آڈیو پیغام میں گزشتہ روز کے دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ڈال دیا ۔پیغام میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جاتے ہی کہا کہ ورکرز نہیں بلکہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کو کال دی ہے، وزیراعلیٰ کا ویڈیو کلپ موجود ہے جو یہاں شیئر کیا گیا ۔

مبینہ آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ منگل کوپنجاب سے ارکان اسمبلی آئے اور پھر واپس اپنے حلقوں میں چلے گئے، سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل میٹنگ کی۔شیخ وقاص اکرم کے مبینہ آڈیو میسج میں کہا گیا کہ آپ رات میٹنگ میں ہی بتادیتے کہ اڈیالہ دھرنا دینا ہے، کسی ممبر اسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹر یا جہاز نہیں کہ وہ فوری پہنچ جائے، جو ارکان قریب تھے وہ پہنچ گئے۔آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے باہر رش تھا، زیادہ ارکان پہنچ گئے تھے، اس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا قصور نہیں جنہوں نے پلان بنایا ان کا قصور ہے۔شیخ وقاص کے آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ بندہ 10گھنٹے کے سفر پر ہے، آپ رات کو کہتے ہیں فوری پہنچو، کسی کے پاس جہاز نہیں ہے، ایسا بالکل نہیں ہوتا۔

انہوں نے مبینہ آڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے دھرنا دینا ہی تھا تو اپنے 90ممبران صوبائی اسمبلی تو ساتھ لاتے، وزیراعلیٰ کے صوبے کے ممبران اسمبلی قریب تھے وہ پہنچ سکتے تھے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رات جب کے پی ہاؤس میں میٹنگ ہوئی اس میں اسد قیصر، جنید اکبر بھی موجود تھے، آپ کو رات اطلاع دینی چاہیے تھی کہ دھرنا دیں گے، یہ کیا مذاق بنا رکھا ہے؟۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…