اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عالمی اور ملکی منڈیوں میں سونے کے نرخ مسلسل نئی بلندیاں چھو رہے ہیں اور آج بھی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی رجحانات کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔ اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں 18 ہزار 175 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 212 ڈالر اضافے کے بعد 5505 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔















































