اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جہاں مسلسل دوسرے روز نرخوں میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔
گزشتہ دو دن کے دوران سونا مجموعی طور پر 61 ہزار روپے فی تولہ سستا ہو چکا ہے۔آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی بھاری کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے مقرر ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 21 ہزار 862 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے پر آ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق دو روز کے اندر اندر 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 52 ہزار 297 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ شدید دباؤ کا شکار رہے، جہاں فی اونس قیمت 255 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 895 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔















































