عالم اسلام کے مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدا ر ہوں اور فرانس کا مکمل اور منظم بائیکاٹ کر کے ملعون فرانسیسی صدر کو منہ توڑ جواب دیں ،تجارتی معاہدوں کو فوری ختم کیا جائے

26  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے اجلاس چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں فرانس کی عمارتوں پرگستاخانہ خاکوں کی اشتہارات کی تنصیب اور فرانس کے صد ر کی جانب سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی

شان میں گستاخی کرنے کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے مولانا محمد یوسف سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہود وہنود ایک مرتبہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کر کے عالم اسلام کو للکار رہے ہیں لہذا امت مسلمہ بالخصوص اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت عالم اسلام سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کاسرکاری بائیکاٹ اور ان کی مصنوعات کے لئے کئے گئے تجارتی معاہدوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات دنیا بھر کے انسانوں کے لئے ایک مثالی نمونہ ہے ، آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑے گی اور انہیں نشان عبرت بنادیا جائے گا ۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے دنیا بھر میں موجود تمام اسلامی تحریکوں و مذہبی جماعتوں سے یہ مطالبہ کیاگیا کہ وہ مشترکہ طور پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ،قرارداد میں حکومت پاکستان و تمام اسلامی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر فرانس کے سفیروں کو ملک بدر کریں ۔ اس موقع پر مولانا بلال احمد سلفی، مولانا عبد الرحمن محمدی ، مولانا ثناء اللہ سلفی،اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم حافظ محمد حنیف سلفی اور زاہد علی، جمعیت طلباء اہلحدیث کے ناظم محمد جمیل یزدانی، رضوان خان نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…