اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

افغانستان میں اپنی ناکامی پر مایوسی کا شکار ٹرمپ کے ’’نومور‘‘ کی کوئی حیثیت نہیں پاکستان کے شہری علاقوں میں حملے کی کوشش کی تو ۔۔! پاکستان نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں اپنی ناکامی پر مایوسی کا شکار ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان پر الزامات عائد کررہے ہیں، ٹرمپ کے نو مور کی کوئی حیثیت نہیں ہے، امریکہ نے پاکستان کے شہری علاقوں میں ڈرون حملے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،امریکہ افغانستان میں فوجی طاقت کے بجائے طالبان کیساتھ مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق ٹوئٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیساتھ تبادلہ خیال گیا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غلط بیانی سے کام لیا ہے ، ہم امریکہ کو ایک ایک پائی کا سرعام حساب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے امریکہ کو بہت سے شعبوں میں سروسز فراہم کیں، پاکستان کے فوجی اڈے استعمال ہوتے رہے اور پاکستان سے نیٹو سامان کی ترسیل ہوتی رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فراہم کی جانیوالی سروسز کے معاوضے کو بھی امداد میں شامل کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے پاکستان کے شہری علاقوں میں ڈرون حملے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو پہلے ہی نو مور کہہ چکے ہیں، ہمارے بیان کے بعد ٹرمپ کے نومور کی کوئی اہمیت نہیں رہتی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں فوجی طاقت کے بجائے طالبان کیساتھ مذاکرات کا راستہ اپنائے۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں اپنی ناکامی پر مایوسی کا شکار ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان پر الزامات عائد کررہے ہیں، ٹرمپ کے نو مور کی کوئی حیثیت نہیں ہے، امریکہ نے پاکستان کے شہری علاقوں میں ڈرون حملے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،امریکہ افغانستان میں فوجی طاقت کے بجائے طالبان کیساتھ مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…