اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لداخ پر قبضے کے بعد چین نے ڈیم کی تعمیر شروع کر دی ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے لداخ میں گلوان ندی پر ڈیم بنانا شروع کر دیا ہے۔بھارت نے 16 جون کو سیٹلائٹ سے تصاویر حاصل کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین نے گلوان ندی میں پانی روکا ہے اور کچھ تعمیراتی کام جاری ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ
یہ ایک حقیقت ہے کہ چین گلوان میں ایک سڑک بنا رہا ہے اور ڈیم کی تیاری کر رہا ہے۔جس نے چین کی وادی گلوان کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کے مذموم منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے۔سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں گاڑیوں کی بھی بھاری نفری دیکھی گئی ہے۔تصاویر میں چینیوں کی حرکات کو بھی دکھایا گیا جو وادی گلوان میں ندی کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔