بیجنگ (این این آئی)چین نے پاکستان کے سینیٹ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر چین کے حق میں قرارداد کی منظوری پر تعریف کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لی جیان نے کہا کہ جب چین مشکل میں تھا تو پاکستان نے چین کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے، ہم دکھ اور سکھ میں ایک دوسرے کے اچھے بھائی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ نے کورونا بحران کے دوران پاکستان کی معاونت کرنے
پر چین کے لیے اظہارِ تشکر کی قراداد منظور کر لی جبکہ بعض حلقوں کی جانب سے چین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں کورونا بحران کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی کی معاونت کا اعتراف کیا گیا۔اجلاس کے دوران چین سے اظہارِ تشکر کی قرار داد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔چین سے اظہار تشکر کے لیے قرارداد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر راجا ظفر الحق نے پیش کی تھی۔