اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چین لداخ کے سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات قائم کر رہا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا دعویٰ ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مرتب کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کے اندرونی کشیدہ ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین لداخ کے سرحدی علاقوں میں اپنے فوجی انفراسٹرکچرکے ذریعے بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر تیاریوں میں مصروف ہے۔
چین کی لبریشن آرمی لداخ کے سرحدی علاقہ پن گانگ جھیل کے قریب فوجی تنصیبات قائم کر رہا ہے یہ فورسز کسی بڑی کارروائی کے لیے زیر زمین سرنگیں بھی تعمیر کر رہی ہے۔اس متنازعہ علاقہ پر لبریشن آرمی نے خیمے بھی نصب کر دئیے ہیں جو بھارتی سیکورٹی تنصیبات کے لیے انتہائی تشویشناک ہے،پن گانگ جھیل کے شمالی ساحل کے 134 کلومیٹر علاقہ میں دونوں ممالک کی افواج کا آمنا سامنا اب معمول کی بات بن چکی ہے ۔