اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں بہت اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے جس کا ایک عملی منظر چین میں دیکھنے میں آیا جہاں 37ڈگری سیلیئس میں گرمی کی حدت سے سڑکیں پگھلنا شروع ہو گئی ہیں۔آگ برساتے سورج کی تپش میں لوگ جب اپنے روزمرہ کے کام کرنے گھر سے نکلے تو انہیں سڑک کراس کرنے میں بیحد مشکل پیش آئی کیونکہ جیسے ہی وہ سڑک کی
ایک جانب سے دوسری جانب پہنچنے کے لئے قدم بڑھاتے ، ان کی چپل سڑک سے چپک جاتی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شہری جب سڑک پر آتا ہے تو اس کی چپل سڑک سے چپک جاتی ہے۔وہ سڑک سے گزرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم اگلے قدم پر پھر اسی امتحان سے گزرنا پڑتا ۔ جب وہ اپنی چپل اٹھا کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو قدم بڑھانا بیحد دشوار ہو جاتا ہے۔