بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل

datetime 19  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ندھی اگروال ایک فلمی تقریب کے دوران اس وقت خوفناک صورتحال سے دوچار ہوگئیں جب بے قابو ہجوم نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا۔یہ واقعہ ان کی آنے والی فلم دی راجا صاحب کے گانے ساہنا ساہنا کی لانچ تقریب میں پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی اور انتظامی نااہلی پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ندھی اگروال ایونٹ ختم ہونے کے بعد باہر نکلتی ہیں، مردوں کا ہجوم ان کے اردگرد جمع ہو جاتا ہے۔ شدید دبا اور بدنظمی کے باعث اداکارہ کو بڑی مشکل سے اپنی گاڑی تک پہنچایا جاتا ہے، جبکہ موقع پر سیکیورٹی مثر انداز میں صورتحال سنبھالتی نظر نہیں آتی۔

یہ مناظر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ آخر فلمی تقریبات میں خواتین فنکاروں کی حفاظت کے لیے ٹھوس انتظامات کیوں نہیں کیے جاتے۔ معروف گلوکارہ چن مئی سری پاڈا نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ مردوں کا ایسا رویہ ہے جو لکڑ بھگوں سے بھی بدتر ہے، بلکہ لکڑ بھگوں کی مثال دینا بھی ان کی توہین ہوگی۔کئی صارفین نے ذمے داری براہِ راست فلم کی ٹیم اور ایونٹ مینجمنٹ پر ڈال دی۔ ایک تبصرہ نگار نے لکھا کہ یہ مداحوں کا جنون نہیں بلکہ ناقص انتظامات کا نتیجہ ہے، جہاں بھیڑ کو کنٹرول کرنے کا کوئی واضح نظام موجود نہیں تھا۔ بعض افراد نے تو یہاں تک کہا کہ یہ لوگ مداح نہیں بلکہ مداحوں کے بھیس میں درندے ہیں۔

اب تک نہ تو ندھی اگروال اور نہ ہی فلم دی راجا صاحب کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے، تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر فلمی ایونٹس میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر بحث چھیڑ گیا ہے۔واضح رہے کہ ندھی اگروال نے فلم منا مائیکل سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں تیلگو اور تمل سنیما میں اپنی شناخت بنائی۔ وہ جلد ہارر کامیڈی فلم دی راجا صاحب میں نظر آئیں گی، جس میں پربھاس، سنجے دت اور مالاویکا موہنن بھی شامل ہیں۔ فلم 9 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…