اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے یوٹیوبرز میں شامل سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔چند ماہ قبل وہ ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔ بعد ازاں نومبر کے اختتام پر انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا، تاہم اس معاملے پر مختلف دعوے اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہیں۔ضمانت پر رہائی کے کچھ دن بعد سے ڈکی بھائی نے دوبارہ یوٹیوب پر واپسی کرلی ہے اور روزانہ وی لاگز اپ لوڈ کرنا شروع کر دیے ہیں تاہم ان کے پہلے وی لاگ پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویوز نے صارفین کو ہکا بکا کردیا۔

سوشل میڈیا پر دعوے کیے جانے لگے کہ ڈکی بھائی نے ایک ہی وی لاگ سے کروڑوں روپے کماکر اپنا نقصان پورا کرلیا تاہم اپنے تازہ وی لاگ میں ڈکی بھائی نے اپنے چینل اور آمدن سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ڈکی بھائی کے مطابق اس وقت انہیں اپنے ہی یوٹیوب چینل تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ چینل پر انہیں صرف ایڈیٹر جیسی محدود رسائی دی گئی ہے، جس کے باعث وہ نہ ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ڈکی بھائی نے بتایا کہ انہیں اپنی کمائی یا ریونیو سے متعلق کوئی معلومات نظر نہیں آ رہیں کیونکہ ان کا ایڈسینس بلاک کر دیا گیا ہے۔ڈکی بھائی نے واضح کیا کہ حالیہ ویڈیوز سے انہوں نے کوئی آمدن حاصل نہیں کی اور موجودہ چینل عملی طور پر ان کی ملکیت نہیں رہا۔وی لاگ میں انہوں نے ناانصافی کا شکوہ بھی کیا اور بتایا کہ اس وقت ان کے ریسٹورنٹ کے تمام معاملات اور اخراجات ان کے ساتھی اریب دیکھ رہے ہیں، جبکہ وہ خود کئی معاملات پر خاموش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…