منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک)ایزی پیسہ کے صارفین اب دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں براہِ راست ترسیلات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتنی ہی تعداد کی کرنسیوں میں بین الاقوامی ادائیگیاں بھی کر سکیں گے۔اپنے ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کے ایک سال مکمل ہونے پر ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے مقامی ہوٹل میں ایک خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں وفاقی وزرا، ریگولیٹری اداروں کے نمائندگان، کاروباری شخصیات اور میڈیا ارکان نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی بورڈ چیئرمین عرفان وہاب خان، اینٹ انٹرنیشنل کے صدر ڈگلس فیگن اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و سی ای او جہانزیب خان نے کی۔مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے خطاب کے دوران ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینکنگ کا ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اس حوالے سے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید مالیاتی پالیسی سازی کے لیے ڈیجیٹل فنانس ماہرین کی شرکت انتہائی اہم ہے۔ ان کے مطابق کیش لیس معیشت کے فوائد عوام کے سامنے لانا وقت کی ضرورت ہے۔ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں پلیٹ فارم کے ذریعے 3.8 ارب سے زیادہ ڈجیٹل ٹرانزیکشنز انجام پائیں جن کی مجموعی مالیت 15 کھرب روپے سے بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم اب پاکستانی جی ڈی پی کے تقریباً 11 فیصد کے برابر ہے۔

ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی ایزی پیسہ کا صارف ہے، جن میں خواتین کی شرح 31 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو ملکی مالیاتی شمولیت بالخصوص خواتین کی معاشی بااختیاری میں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔تقریب میں اینٹ انٹرنیشنل کے ورلڈ فرسٹ پلیٹ فارم کے ساتھ ایزی پیسہ کی شراکت داری کا باضابطہ آغاز بھی کیا گیا۔ اس تعاون کے نتیجے میں صارفین دنیا بھر سے رقوم تیزی سے، محفوظ طریقے سے اور براہِ راست اپنے اکاؤنٹس میں موصول کرسکیں گے، جبکہ متعدد کرنسیوں میں بین الاقوامی ادائیگیوں کی سہولت بھی میسر ہوگی۔اس پیش رفت سے نہ صرف امریکا، برطانیہ اور خلیجی ممالک جیسے روایتی ترسیلاتی چینلز کے علاوہ مزید ممالک تک رسائی ممکن ہو گی بلکہ فری لانسرز، برآمدکنندگان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی مالی لین دین کے نئے آسان راستے کھل جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…