بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کیلئے بنگلہ دیش کی حکومت کو سہولت فراہم کریگا،روہنگیا مسلمان بڑی تعداد میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں موجود ہیں،جن کی واپسی کیلئے چین نے بنگلہ دیش کو سہولتیں فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے، یہ فیصلہ گذشتہ روز چین اور بنگلہ دیش کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں مذاکرات کے دوران کیا گیا۔اجلاس میں بنگلہ دیش کے
وزیر خارجہ ایک ایچ محمود علی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بنگلہ دیشی وزیرخارجہ نے میانمر سے زبردستی نکالے گئے 1.1ملین روہنگیا مسلمانوںکے بارے میں تفصیل سے بتایا جنہیں بنگلہ دیش میں عارضی پناہ دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بے گھر مسلمان اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ کسی ٹھوس ضمانت کے بغیر واپس جانے کیلئے تیار نہیں،وہ اپنے آبائی گھروں میں جانا چاہتے ہیں کسی کمپ میں نہیں،وہ خود محنت کر کے زندگی گزارنے کے مواقع چاہتے ہیں۔بنگلہ دیشی وزیرخارجہ نے ان مسلمانوں کی جلد سے جلد اپنے گھر وں کو واپسی کیلئے چینی تعاون کی خواہش ظاہر کی اور کہا میانمر میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ یہ لوگ پرامن طور پر جا کر اپنے گھروں میں رہ سکیں،بنگلہ دیشی وزیرخارجہ نے میانمر سے زبردستی نکالے گئے 1.1ملین روہنگیا مسلمانوںکے بارے میں تفصیل سے بتایا جنہیں بنگلہ دیش میں عارضی پناہ دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بے گھر مسلمان اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ کسی ٹھوس ضمانت کے بغیر واپس جانے کیلئے تیار نہیں،وہ اپنے آبائی گھروں میں جانا چاہتے ہیں کسی کمپ میں نہیں،وہ خود محنت کر کے زندگی گزارنے کے مواقع چاہتے ہیںبنگلہ دیش کی وزرات خارجہ نے اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے انہیں اس سلسلے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ، چین میں بنگلہ دیش کے سفیر ایم فضل کریم بھی اجلاس میں موجود تھے۔