بیجنگ(آئی این پی ) چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی افواج کے مابین باہمی تعلقات امن کا ذریعہ ہے جو کہ علاقائی ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو ہمیشہ فروغ دینے میں مددگار رہیں گے ۔چینی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر کوآن یوفے نیمنگل کے روز چین کے نئے سال کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکیورٹی سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں اور مشترکہ ترقی اور عالمی امن میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
کوآن یوفے نیمنگل نے کہاکہ چینی وزیر دفاع چھانگ وان چھوان کی جانب سے تقریب میں خطاب کیا ،جہاں 80ممالک کے240 فوجی اتاشی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزلبریشن آرمی ( پی ایل اے) اپنی فوج کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور مجموعی طور پر دفاعی اور فوجی تنصیبات کا سلسلہ بھی بڑھایا جائے گا جبکہ چین کی خاصیت کے مطابق اپنی فوج کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر چیلنجز اور تصادم کے باوجود امن وترقی کو ہی فروغ دے رہے ہیں ،ہم افواج کو چاہیے کہ وقت کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دیں ،ہمیں مشترکہ جیت کی بنیاد پر بین الاقوامی تعلقات عامہ کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔