بھارت کا دماغ ساتویں آسمان پر،پاکستان اور چین کو ایک ساتھ خبردارکردیا

5  جنوری‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت نے پاکستان اور چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہرے معیار کی بجائے دہشت گردی کی برائی کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں ، ہمیں چین سے امید تھی کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا اور دہشتگردی کے خطرات کو پہچانے گا ۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندیوں کے حوالے سے چین کی جانب سے بھارتی درخواست کو مسترد کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چین سے امید تھی کہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا اور دہشتگردی کے خطرات کو پہچانے گا ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ چین دہشتگردی کے حوالے سے دنیا کی آواز کو سنے گا یہ صرف بھارت کی آواز نہیں ۔

بھارتی وزیر مملکت نے کہا کہ چین دہشتگردی کے حوالے سے دہرے معیار کا مظاہرہ نہ کرے بلکہ وہ دہشتگردی کی برائی کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کرے ۔ چین کو بھی دہشتگردی کے مسائل کا سامنا ہے ۔ چین اسے سمجھنے کی کوشش کرے اور باہمی معاہدوں کے تحت ان پر عمل کرے ۔ ہمیں امید ہے کہ چین اس برائی کو سمجھنے کی کوشش کرے گا ۔ امید ہے کہ پندرہ ممبران میں سے چودہ اس پر متفق ہونگے ۔ بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے،ہم پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کر سکتے ، ہمیں ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرمملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ہم پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کر سکتے ، ہمیں ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ لیکن ہمیں اپنی آنکھیں کھول کر ان سے نمٹنا ہوگا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ امن ہو اور مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ ایم جے اکبر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پڑوسیوں کی پالیسی کے تحت پاکستان کے ساتھ بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوششیں کیں حالانکہ پڑوسی ملک میں مذاکرات کی بحالی کی کوششوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں کی گونج میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسے روکنے کی ضرورت ہے ۔ آگے بڑھنے کے لئے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…