پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان

datetime 15  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر کے طلبہ میں سات لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اور انہیں ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق کروم بکس کے ذریعے طلبہ کو آن لائن کلاسز، ڈیجیٹل نصاب اور جدید تعلیمی سافٹ ویئر تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ منصوبہ اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں زیرِ تعلیم طلبہ کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جا سکے۔ کروم بکس کی فراہمی ٹی آئی ایف فاؤنڈیشن لاہور کے تعاون سے کی جائے گی۔رانا مشہود احمد خان نے مزید بتایا کہ کروم بکس کی تقسیم مرحلہ وار اور شفاف انداز میں ہوگی، جبکہ ایک قومی سطح کا مانیٹرنگ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ ان آلات کے مؤثر استعمال اور تعلیمی نتائج کا جائزہ لیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان تعلیمی فرق کم کرنے میں مدد دے گا اور ملک بھر کے طلبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…