اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 5.90 فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف گیس سسٹمز پر الگ الگ ہوگا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر یہ کمی 0.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رکھی گئی ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔















































