گلگت(آئی این پی)پاک چین سرحد 30نومبر2016 کو بند کردی جائے گی،بارڈر 4ماہ کی بندش کے بعد یکم اپریل2017 کو دوبارہ کھولی جائے گی ،پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے بارڈر پر ٹوکول ایگریمنٹ کے
تحت خنجراب بارڈر30نومبر سے تجارتی و سیاحتی مقاصد کیلئے بند کردی جائے گی اور 4ماہ سرحد بند رہے گی،اس دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان ضروری سرکاری ڈاک کا تبادلہ کیاجاسکتا ہے، پاکستان اور چین
کو ملانے والی سرحد سطح سمندر سے 16ہزار فٹ کی بلندی پر خنجراب کے علاقے میں واقع ہے،جہاں موسم سرما کے دوران کئی فٹ برف پڑتی ہے جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان آمدورفت کو چارماہ کیلئے بند کردیا جاتا ہے،
یکم اپریل کو سرحد دوبارہ تجارتی و سیاحتی مقاصد کیلئے کھولی جائے گا،سی پیک منصوبہ شروع ہونے کے بعد سرحد کو 12ماہ کھولنے پر دونوں ملکوں کے حکام غور کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔(خ م)