بیجنگ (آئی این پی )چین نے ترکی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا رکن بننے کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پیر کو ترکش رجب طیب اردگان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی ایک اہم یوریشین ملک ہے
جو کہ ایس سی او کا ڈائیلاگ پارٹنر بھی ہے ، علاائی معاملات کے حوالے سے ترکی کے ساتھ قریبی رابطوں میں ہیں ۔چین نے ترکش صد رکے بیانات پر غور کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی خواہشات کا خیر مقدم کرتے ہیں جس سے ایس سی او ممالک کے ساتھ ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔چین دیگر اراکین کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ایس سی او کی قانونی دستاویزات اور قواعد کے مطابق اتفاق رائے حاصل کرے گا۔