جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

چین کی مدد سے پاکستان ہمارے خلاف یہ کام مکمل کرچکاہے،بھارت میں ہنگامہ برپاہوگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایک بارپھرپاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیاہے ۔بھارت کے ایک معروف نجی ٹی وی چینل آج تک نے پاکستان پرالزام لگایاہے کہ پاکستان ایک طرف بھارت سے دوستی کاہاتھ بڑھارہاہے جبکہ دوسری طرف بھارت کے ساتھ اپنی سرحد کے اندرخفیہ کیمرے لگارہاہے ۔بھارتی ٹی وی نے الزام عائد کیاکہ یہ کیمرے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی ہیں کیونکہ 500میٹرتک سرحد کے قریب یہ کیمرے نہیں لگائے جاسکتے ہیں۔بھارتی ٹی وی نے دعوی کیاکہ ان کیمروں کی تنصیب پربھارتی سکیورٹی فورسزکے سربراہ نے پاکستان رینجرزسے احتجاج بھی کیاہے ۔بھارتی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں دکھایاکہ راجھستان کی سرحد

کے قریب کچھ کھمبے لگے ہوئے ہیں اوران کھمبوں کی تنصیب کاالزام بھی پاکستان پرلگایاکہ یہ کیمرے بھارت کی جاسوسی کےلئے لگائے جارہے ہیں اورہرپندرہ فٹ کے بعد یہ کھمبے لگائے گئے ہیں جن پرخفیہ کیمرے لگائے جائیں گے اورپاکستان کویہ جاسوسی کرنے والے کیمرے پاکستان کاقریبی دوست چین فراہم کررہاہے تاکہ بھارتی سرحدکی جاسوسی کی جاسکے ۔

واضح رہے کہ بھارت حکومت اوربھارتی میڈیاایک طرف مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی ریاستی دہشتگردی پرکوئی بات نہیں کرتاجبکہ دوسری طرف پاکستان پرایسے بے سروپاالزامات عائد کرتارہتاہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں لیکن پھربھی مودی سرکاراوربھارتی میڈیاپاکستان کے خلاف زہراگلتارہتاہے جبکہ ایل اوسی پربھارتی فائرنگ معمول ہے جس کابھارتی میڈیاذکرتک نہیں کرتا۔

Indian Media is Crying Over pakistani Spy Cameras by Ayeshablogger

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…