جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اگر آپ جنگ چاہتے ہیں تو پھر ہم بھی اس جنگ کیلئے تیار ہیں‎

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد دنیا حیرت میں رہ گئی ، جہاں امریکہ کے لوگوں میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق خدشات پائے جاتے ہیں وہیں دوسرے ممالک کو بھی ان سے کئی خدشات ہیں۔ حال ہی میں اوبامہ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی کاموں کے حوالے سے خدشات ہیں ، جنہیں وہ دورکریں اور ہمیں یقین دلائیں۔ حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جذباتی ہوتے ہوئے چین سے متعلق ایک بیان میں سخت الفاظ استعمال کیے ہیں جس کا جواب چین نے دھماکے دار طریقے سے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ چینی درآمدات کو مہنگا کرنے کیلئے ان پر 45فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے ، جس کے جواب میں چین نے بھی دھماکے دار انداز میں اعلان کیا ہے کہ ’’اگر آپ تجارتی سطح پر جنگ چاہتے ہیں تو پھر ہم بھی اس جنگ کیلئے تیار ہیں۔ چینی حکومت کے ترجمان اخبارنے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف کسی بھی قسم کے قانون میں ترمیم کی تو اس کا سخت جواب دیں گے ۔ جبکہ امریکہ سویا بین اور مکئی کی درآمد بند ہو سکتی ہیں۔ اور امریکہ میں پڑھنے والے چینی طلبا کی تعداد کو محدود کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ چین میں امریکی کاروں اور آئی فون کی فروخت بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔
چینی اخبار نے واضح طور پر لکھا ہے کہ ٹرمپ ایک نہایت شاطر اور چالاک آدمی ہیں اور وہ یہ غلطی کبھی بھی نہیں کریں گے۔ تاہم چین نے امریکہ کو یہ باور کرا دیا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو پھر اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…