منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی ، چین نے بھی دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں متعین چینی سفیر کوئی ٹیان کو ئی نے گذشتہ روز کہا چین کو امید ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ موثر مبنی بر تعاون شراکت داری قائم کرے گا تا کہ چین امریکہ تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔ ، کوئی نے سی این این کے چیف بین الاقوامی نامہ نگار کرسٹائن امان پور کو بتایا چین کو توقع ہے کہ واشنگٹن میں انتقال اقتدار خوش اسلوبی سے طے پائے گا ، چینی برآمدات پر زیادہ محصولات عائد کرنے اور چین کے ساتھ تجارتی جنگ لڑنے کے بارے میں اپنی انتخابی مہم میں اختتام کے دوران ٹرمپ کی طرف سے دی جانیوالی دھمکیوں پر تبصرہ کرنے کے جواب میں کوئی نے کہا کہ چین کبھی بھی کوئی جنگ نہیں چاہتا ہے ، خواہ وہ تجارتی جنگ ہو یا کوئی اور جنگ ،مزید برآں چین اور امریکہ ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کے رکن ہیں لہذا ہم دونوں کو ڈبلیو ٹی او کے قواعد کی پیروی کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا چین امریکہ تعلقات باہمی مفاد اور باہمی تقاضوں پر مبنی اور وضاحت شدہ ہیں جہاں تک اقتصادی تعلقات کا تعلق ہے میرے خیال میں یہ باہمی طورپر سود مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کئی دوسرے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں ، چین اور امریکہ نے بڑھتے ہوئے تعلقات سے کافی فائدہ اٹھایا ہے اور گذشتہ دہائیوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔چینی سفارتکار نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ جاری رہے گا ، ٹرمپ کے اس دعوے پر کہ ماحولیاتی تبدیلی چینی ساختہ دھوکہ ہے تبصرہ کرتے ہوئے کوئی نے کہا کہ دونوں ممالک نے پیر س میں ماحولیاتی تبدیلی کا معاہدہ کرنے میں سبقت حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے اور تمام ممالک کو اس کا جواب دینے کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہئے ، باقی دوسرے ممالک جو کرنا چاہیں یا نہ کرنا چاہیں یہ ان کی مرضی ہے ، چین سبز اور پائیدار ترقی کے حصول کے لئے ماحولیاتی تبدیلی کا جواب دینے کیلئے حقیقی کوششیں کرتا رہے گا ، تنہائی پسندی کے اقدامات جن کا ٹرمپ نے عزم کیا ہے کے بارے میں کوئی نے کہا کہ متعد د عالمی چیلنجوں کا تقاضا ہے کہ بین الاقوامی برادری مشترکہ کوششیں کرے اور یہ کہ چین کو امید ہے کہ چین امریکہ مسلسل اہم کردار ادا کرے گا ،واشنگٹن کی مستقبل کی ایشیاء بحرالکاہل پالیسی کے بارے میں کوئی نے کہا کہ خطے نے گذشتہ چند دہائیوں میں عمومی استحکام برقرار رکھا ہے اور اب دنیا میں انتہائی اقتصادی فعال خطہ ہے ،میرے خیال میں اس ٹریک پر آگے بڑھنا جاری رکھیں تو اسے ہر ایک کو فائدہ پہنچے گا اور چین خطے میں مسلسل استحکام اور خوشحالی کیلئے کسی بھی دوسرے پارٹنر کے ساتھ کا م کرنے پر آمادہ اور تیار ہے اور ہم امریکہ کو یقیناًایک اہم پارٹنر خیال کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…