مراکش (آئی این پی ) چین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تین نکاتی تجاویز پیش کر دیں ، پیرس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ، متعلقہ اصولوں پر کار بند رہنا اور ترقی پزیر ممالک کی شمولیت اور شراکت داری کے فروغ سے سیاسی قوتوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہو گا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مراکش میں منقعدہ عالمی موسمیاتی کنونشن میں شریک چینی وفد کے نائب سربراہ گو جائے بو نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تین نکاتی تجاویز پیش کی ہیں۔جن میں پیرس معاہدے کے تحت مالیاتی ، تکنیکی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ، ساتھ ساتھ پیرس معاہدے کے اتفاق رائے کی روشنی میں متعلقہ اصولوں پر کار بند رہنا اور تیسرا ترقی پزیر ممالک کی شمولیت اور شراکت داری کے فروغ سے سیاسی قوتوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا شامل ہے۔