اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

سعودی عرب میں کام کرنیوالوں پر بجلی گرادی گئی،نیا نظام رائج،تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن ) سعودی عرب میں ملازمین کی کل وقتی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے دن میں پانچ مرتبہ فنگر پرنٹ حاضری کا نظام رائج کیا گیا، لیکن اس کے باوجود کچھ ملازمین غیر ذمہ داری کے مرتکب پائے گئے، جس کے بعد حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پانچ بار فنگر پرنٹ حاضری میں ناکام رہنے والے ملازمین کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ کے میئر محمد العامری کا اس حوالے سے کہنا تھا ’’دن میں پانچ بار فنگر پرنٹ حاضری کا نظام ملازمین کی باقاعدگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے نافذ کیا گیا تھا۔ اب اگر ملازمین فنگر پرنٹ رجسٹریشن میں نصف سے ایک گھنٹے کی تاخیر کریں گے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے کیونکہ اگر ایک ماہ میں مجموعی تاخیر 10 گھنٹوں سے زیادہ نکلی تو تنخواہ کاٹی جائے گی۔ اب بھی کچھ ایسے ملازمین ہیں جو دن میں پانچ بار فنگر پرنٹ رجسٹریشن سے خوش نہیں ہیں اور صرف آتے اور جاتے وقت حاضری لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی فنگر پرنٹنگ دفتر آنے کے وقت ہوگی، دوسری 9 سے 9:30 بجے کے درمیان، تیسری 10:30 سے 11بجے کے درمیان، چوتھی 11:45 سے 12:15 کے درمیان اور آخری چھٹی کے وقت ہوگی۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد حاضری کی شرح 55.5فیصد تک بڑھ گئی ہے۔۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…