اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور چین کے مابین جاری لداخ تنازعہ نے نیا رخ لےلیا ہے ۔ چینی فوج کی جانب سے براہ راست مداخلت کے بعد بھارت اور چین کی فوجیں آمنے سامنے آگئی ہیں جبکہ چین کی جانب سے لداخ کے علاقے میں ایک آبی منصوبے پر کام کو زبردستی رکوا دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی روزنامے میں شائع ایک خبر کےمطابق لداخ کے علاقے لیہہ کے متنازعہ علاقے میں پانی کے ایک منصوبے پر کام جاری ہےجس کو رکوانے کے لئے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جوان بھارتی فوج کے آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ متنازعہ علاقے میں جاری ایک پانی کے ایک منصوبے پر کام کو رکواتے ہوئے چینی فوج کی جانب سے خبردار کیا گیا ہےکہ متنازعہ علاقے میں کسی بھی قسم کے منصوبے پر کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔ چینی فوج کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کے جواب میں چینی فوج کی جانب سے سخت اقدام اٹھایا جا سکتا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب بھارتی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کوئی دفاعی منصوبہ نہیں ہے لہذابھارتی حکام اس بات کی ضرورت محسوس نہیں کرتے کہ وہ اس کے لئے چین سے پیشگی اجازت طلب کریں ۔ دوسری جانب چینی حکام اس بات پر مصر ہیں کہ متنازعہ علاقے میں تنازعہ کے حل تک بھارت کسی بھی قسم کے منصوبے پر کام نہیں کر سکتا۔
چین نے بھارت میں اپنی فوجیں اتاردیں ۔۔۔ بھارتی فوج بے بس ہو گئی
4
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں