ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

چین نے بنگلہ دیش پرڈالروں کی بارش کے بعد ایساکام کردکھایاکہ بھارت کے اوسان خطے ،اہم دوست ملک بھی ہاتھ سے نکل گیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بنگلہ دیش پرڈالروں کی بارش کرکے بھارت کی سب امیدوں پرپانی پھیردیااوراب بنگلہ دیش کوبھارت کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ چین نے بنگلہ دیش میں اتنی بھاری سرمایہ کردی ہے کہ بھارت اب پریشان ہے کہ اس کابنگلہ دیش پرچین کے کم اثرورسوخ رہ گیاہے ۔معروف ویب سائٹ Scroll.inکی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے بنگلہ دیش کے لئے اربوں ڈالر کی امداد کے بعد ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب چین بنگلہ دیش کا سب سے بڑا انرجی پارٹنر بھی بن گیا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے حالیہ دورہ بنگلہ دیش میں درجنوں معاہدوں کا اعلان کیا، جن میں کوئلے سے چلنے والے دو پاور پلانٹس میں بھاری سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ ان میں سے 1320 میگاواٹ کا تھرمل پاور پلانٹ پتواکھلی میں جبکہ 1320 میگاواٹ کا دوسرا پاورپلانٹ بنش کھلی میں واقع ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ملک بنگلہ دیش کے ساتھ انرجی پارٹنر شپ کے میدان میں بھارت سے آگے نکل گیا ہے۔ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بھی متعدد معاہدے کئے جاچکے ہیں۔ ان معاہدوں میں ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں براک یونیورسٹی کے پروفیسر اینن نشاط کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اس کابہت فائدہ ہوگا کیونکہ چین اس ٹیکنالوجی میں ورلڈ لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔چین کی طرف سے بنگلہ دیش میں بھاری سرمایہ کاری کے بعد کئی شعبوں میں بنگلہ دیش بھارت سے آگے نکل جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت کواس وقت چین کے خطے میں بڑھتے ہوئے تعلقات پربہت پریشانی کاسامناہے کیونکہ بھارت خود ہمسایہ ممالک کوکچھ دینے کے قابل نہیں جبکہ چین کی طرف خطے کے ممالک سے بڑے بڑے معاہدے اس کوپریشان کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…