ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

چین کوبڑی کامیابی مل گئی ،کس کام میں؟ جان کر یقین نہیں آئے گا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین کی وزارتِ تحفظِ عامہ نے رواں سال کے پانچ ماہ میں 67ممالک اور علاقوں سے 634مفرور مجرموں کو گر فتار کیا، گرفتار کیے جانے والوں میں سے 16کے نام ریڈ وارنٹ بھی جاری ہو چکا تھا ، یہ مجرم بدعنوانی اور اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارتِ تحفظِ عامہ نے رواں سال کے دوران میں بیرونی ممالک اور علاقے سے مفرور مجرموں کی گرفتاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں بتایا گیا کہ رواں سال مئی سے 20 اکتوبر تک چین کے تمام تحفظ عامہ کے محکموں نے 67ممالک اور علاقوں سے کامیابی کے ساتھ634 مفرور مجرموں کو گر فتار کیا۔ گرفتار کیے گئے مجرموں میں سے سولہ کے نام ریڈ وارنٹ بھی جاری ہو چکا تھا۔ یہ مجرم بدعنوانی اور اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔چین کے نائب وزیر برائے تحفظ عامہ اور اس عمل کے سربراہ منگ چھینگ فنگ نے اجلاس میں بتایا کہ دو ہزار سولہ میں کارروائی کے آغاز سے مفرور مجرموں کی گرفتاری کے عمل میں بڑی کامیابی مل چکی ہے۔تاہم اس وقت بیرونِ ملک مفرور مجرموں کی گرفتاری کے عمل میں کچھ پیچیدگیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ملک بھر میں تحفظ عامہ کے محکموں کو مشکلات پر قابو پا کر بیرونی ممالک اور علاقوں سے مفرور مجرموں کی گر فتاری کی بھرپور کوشش کرنی ہے۔نائب وزیرتحفظ عامہ نے اس بات پر زور دیا کہ تحفظ عامہ کے محکموں کو اس کے لئے حمایتی اور امدادی اقدامات ،قانون کے نفاذ میں تعاون کو بہتر کرنے اور خاص طور پر قانون کے نفاذ کے عالمی تعاون کے شعبوں میں نئی پیش رفت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…