منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی کوششیں تیز،اندرون خانہ کیا کچھ چل رہا ہے ؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 2  فروری‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن) ڈالر کی بلیک میں خرید و فروخت کا کاروبار بڑھ گیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ذخیرہ کرنے والے ڈیلرز کی نشاندہی قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے کی جا رہی ہیں، ایف آئی اے ، حساس ادارے ، مشترکہ آپریشن پشاور سمیت بعض علاقوں میں کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

کسٹم حکام نے دو ہفتوں کے دوران پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان کرنسی سمگلنگ کی کو شش متعدد بار ناکام بنائی ہے جبکہ کرنسی مافیا نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ کے لئے ڈالر خریدنے کی کو شش شروع کردی ہیں، ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے لئے پالیسی تاحال ترتیب نہیں دی گئی ہے جس کے باعث ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں نے ایک بار پھرڈالر کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے ،چوک یادگار ، یونیورسٹی روڈ ، یونیورسٹی ٹائون ، خیبر بازار ، جی ٹی روڈ ، کوہاٹ روڈ ،رنگ روڈ ، رامداس ، کرپمپورہ ،سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بڑے او رچھوٹے ڈیلرز نے ذخیرہ اندوزی تیز کردی ہے، ڈالرکی قیمت میں متوقع اضافہ کے پیش نظراس کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہیں، اوپن مارکیٹ میں زیادہ قیمت میں خرید کا سب سے زیادہ کاروبار پشاور ،کراچی اورکوئٹہ میں ہو رہاہے، اگر ایف آئی اے نے بروقت کاروائی نہیں کی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث مافیا سے وابستہ عناصر کا مفادتو پورا ہو گا لیکن عام شہری اس کی وجہ سے متاثر ہو نگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…