بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان کاپاکستانی تاجروں کےلئے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی) افغانستا ن نے پاکستانی تاجروں کےلئے افغانستان کے ملٹی پل ویزے جاری کر نے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی ایسے ہی ویزے جاری کئے جانے چاہئیں جبکہ وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے افغان ٹرانزٹ کارگو کے چار سو کنٹینر طورخم اور چمن تک ہر ہفتے پہنچائےگی ۔ رواں سال کے آخر تک عملدر آمد شروع ہو جائیگا ۔افغانستان وسطی ایشیاءکو پاکستانی اشیاءکی ترسیل پر عائد مالیاتی گارنٹی ختم کرے جو 110فیصد کسٹم ڈیوٹی کے طورپر وصول کی جارہی ہے۔افغان صدر اشرف غنی سے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے گزشتہ روز ملاقات کی ان کے ساتھ پاکستانی تجارتی وفد افغانستان کے دورے پر وزیر تجارت نے ملاقات کے دور ان افغان صدر کو بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف افغانستان کے ساتھ پاکستان کے معاشی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور خطے کےلئے مشترکہ خوشحالی کے ایجنڈے کا تصور رکھتے ہیں۔وزیر تجارت نے کہاکہ حکومت پاکستان نے افغانستان کی تاجر برادری کے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے تحفظات دور کر نے کےلئے سنجیدہ اور مربوط کوششیں کی ہیں خرم دستگیر خان نے افغان صدر کو بتایا کہ ان کے دورہ پاکستان کے بعد سے حکومت پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولت فراہم کر نے کےلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تحت مینویل طریقے کی بجائے ایک سسٹم کے تحت افغان اشیائ کی جزوی ترسیل کی اجازت دی گئی ہے اس کے علاوہ افغان ٹرانزٹ کارگو کی سکیننگ 100سے کم کر کے 20فیصد کر دی گئی اسی طرح افغان ٹرکوں کو واہگہ تک اشیاءلے جانے اور واپس لے آنے کی اجازت دی گئی ہے وزیر تجارت نے پاکستانی اقدامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلوے افغان ٹرانزٹ کارگو کے چار سو کنٹینر طورخم اور چمن تک ہر ہفتے پہنچائے گی اور اس پر رواں سال کے آخر تک عملدر آمد شروع ہو جائیگا افغان صدر سے ملاقات کے دور ان وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وسطی ایشیاءکو پاکستانی اشیاءکی ترسیل پر عائد مالیاتی گارنٹی ختم کرے جو 110فیصد کسٹم ڈیوٹی کے طورپر وصول کی جارہی ہے انہوںنے پاکستانی اشیاءپر عائد سو ڈالر فی 25ٹن فیس بھی ختم کر نے کا مطالبہ کیا جو وسطی ایشیاءکو بھجوائے جانے والے سامان پر وصول کی جاتی ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ دوہرے ٹیکسوں سے بچنے کےلئے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کےلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے جس سے دونوں ممالک میں سرمایہ میں مدد ملے گی انہوںنے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستانی تاجروں اور ہنر مند کارکنوں کو افغانستان کا ملٹی پل ویزہ جاری کیا جائے اور افغانستان کے راستے پاکستان میں ایل پی جی لانے پر عائد پابندی ختم کی جائے جبکہ افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے کےلئے مذاکرات شروع کرے افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی تاجروں کےلئے افغانستان کے ملٹی پل ویزے جاری کر نے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھی ایسے ہی ویزے جاری کئے جانے چاہئیں انہوںنے دیگر مسائل کے حل کا بھی یقین دلایا واضح رہے کہ پاکستان کا تین رکنی تجارتی وفد وزیر تجارت کی قیادت میں افغانستان گیا تھا جس میں سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری وزارت بھی شامل تھے اپنے دورے کے دور ا ن وزیر تجارت نے چیف ایگزیکٹو افغانستان ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ ¾ قومی معاشی مشیر حضرت عمر زخیل وال ¾ وزیر خزانہ عقلیل احمد حکیمی اور قائمقام وزیر تجارت مزمل شنواری سے ملاقاتیں کیں



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…